عافیہ اور شمائلہ کے نام

affia sidiqi shumaila fahim mukhtaran mahi
عافیہ، شمائلہ، مختاراں مائی اور ہمارے حکمران
عافیہ صدیقی
دیکھنے میں ہی
نازک سی معصوم سی
دہشت گردی کے الزام میں
دہشت گردی کا نشانہ ہے بنی
یہ ہے بیٹی
اس بے حس قوم کی
جس قوم کے حکمران
وقت کے یزید ہیں
امریکہ کے خاص مرید ہیں
عافیہ کے دیس میں
چند سکوں کی خاطرحکمران
قوم کے بے گناہ بیٹے بیٹیوں کو
غیروں کے ہاتھوں بیچ ڈالتے ہیں
سر عام قتل کرنے والے
اپنے آقاوں کو تحفظ دیتے ہیں
اسی قوم کی
ایک بہن شمائلہ بھی تھی
جو انصاف مانگتے مانگتے
جان کی بازی ہار گئی
شمائلہ کے دیس میں
کچھ ایسے گروہ بھی ہیں
جو بظاہر تو
حقوقِ نسواں کا رونا روتےہیں
مگر اصل میں
کسی اورہی ایجنڈے پہ چلتے ہیں
ملک کے لیےباعثِ بدنامی و شرمندگی
ہر ایشوکوخوب اچھالتے ہیں
ان نام نہاد انسانی حقوق کے علمداروں کو
مختاراں مائی تو دکھتی ہے مگر
عافیہ اور شمائلہ کے ساتھ ہونے والی
نا انصافی ، ظلم اور زیادتی
نظر نہیں آتی
اور نظر آے بھی کیوں کر
کہ قوم کی بیٹی اور بہن کے نام پہ
ان کے آگے ہڈی ڈالنے والا
کوئی دلال جو نہیں ہے

شاعر "محمد یاسرعلی"

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

میرا خواب، پیار، امن، مساوات اور انسانیت کا ترجمان نفرت، دہشتگردی، طبقاتی تفریق اور فرقہ پرستی سے پاک پاکستان " محمد یاسرعلی "

www.yasirnama.blogspot.com. Powered by Blogger.