میری نیند مجھے واپس کر دے

میری نیند مجھے واپس کر دے محمد یاسر علی
میری نیند مجھے واپس کر دے
میری نیند چرانے والے
سنا ہے آج کل
ہر وقت آنکھیں تیری
نیند سے بوجھل رہتی ہیں
خدا کرئے
تو یوں ہی
سدا سکھ کی نیند سوئے
کبھی نہ راتوں کا چین کھوئے
میٹھے میٹھے سپنے دیکھے
پرخدا نہ کرے
تیری آنکھیں
میری حالت دیکھیں
مجھے درد جدائی سے
دل کے ہاتھوں
پل پل مٹتا دیکھیں
میری نیند چرانے والے
صرف ایک بار
صرف ایک پل کے لیے
اپنا دیدار کرا دے
اگر ہو سکے تو
کچھ پل میری نیند کے
مجھے واپس کردے
تاکہ میری آنکھیں بھی
حقیقت میں جو ممکن لگتا نہیں
وہ سپنے میں ہوتا دیکھیں
دل کی ڈھرکن سے بھی زیادہ
میرے قریب ہوکے
تجھے میرا ہوتا دیکھیں

از " محمد یاسرعلی "

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

میرا خواب، پیار، امن، مساوات اور انسانیت کا ترجمان نفرت، دہشتگردی، طبقاتی تفریق اور فرقہ پرستی سے پاک پاکستان " محمد یاسرعلی "

www.yasirnama.blogspot.com. Powered by Blogger.